دہلی
وزیر اعظم مودی نے مصر کے صدر سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کااعادہ کیا اور ہندوستان کی ترقیاتی شراکت داری اور فلسطین کے لوگوں کے لئے انسانی امداد کو اجاگر کیا۔

نئی دہلی: مغربی ایشیا میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور خطے اور دنیا پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر مشترکہ تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کی جلد بحالی اور انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کااعادہ کیا اور ہندوستان کی ترقیاتی شراکت داری اور فلسطین کے لوگوں کے لئے انسانی امداد کو اجاگر کیا۔