کھیل

تیسرا ٹی 20 ٹائی، ہندوستان نے سیریز جیت لی

بارش کے باعث مزید کھیل نہیں کھیلا جا سکا اور ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی بنیاد پر میچ کو ٹائی قرار دیا گیا۔ ویلنگٹن میں سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد ہندوستان نے ماؤنٹ مونگانوئی میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی 65 رن سے جیت لیا۔

نیپئر: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کو بارش سے متاثرہ تیسرا ٹی 20 میچ برابر رہنے کے بعد ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔

محمد سراج (17/4) اور ارشدیپ سنگھ (37/4) کی شاندار بالنگ کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 160 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا (30 ناٹ آؤٹ) کی اہم شراکت کی مدد سے ٹیم نے نو اوور میں 75 رن بنائے۔ بارش کے باعث مزید کھیل نہیں کھیلا جا سکا اور ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی بنیاد پر میچ کو ٹائی قرار دیا گیا۔

ویلنگٹن میں سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد ہندوستان نے ماؤنٹ مونگانوئی میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی 65 رن سے جیت لیا۔ سوریہ کمار یادو کو ماؤنٹ مونگانوئی میں دھماکہ خیز سنچری بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سراج کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔