حیدرآباد

وزیر اعظم سکندرآباد۔ تروپتی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے

مودی صبح 11.30 بجے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ اس پروگرام میں حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں کے لیے 13 نئی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھائیں گے اور سکندرآباد -محبوب نگر کے درمیان تقریباً 85.24 کیلو میٹر لمبی لائن کو ڈبل کرنے کا اعلان کریں گے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور سکندرآباد -تروپتی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

موصولہ اطلاع کے مطابق مودی صبح 11.30 بجے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ اس پروگرام میں حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں کے لیے 13 نئی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھائیں گے اور سکندرآباد -محبوب نگر کے درمیان تقریباً 85.24 کیلو میٹر لمبی لائن کو ڈبل کرنے کا اعلان کریں گے۔

برق کاری کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں تلنگانہ کے گورنر تمل سوندرراجن، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی موجود ہوں گے۔

آج اپنے ٹویٹ میں سکندرآباد تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین فخر، سکون اور رابطے کا مترادف ہے۔

ہفتہ کے روز شروع ہونے والی یہ ٹرین صبح 11.30 بجے روانہ ہوگی اور رات 9 بجے تروپتی پہنچے گی۔ یہ ٹرین چیرلاپلی، میریالاگوڈا، پڈوگورلہ، تینالی، باپٹلا، چرالا اور گڈور میں بھی باقاعدہ اسٹاپیج کے ساتھ رکے گی۔