سوشیل میڈیاشمال مشرق

’کچا بادام‘ والا مونگ پھلی فروش اب اپنا ہی گیت نہیں گاسکتا

گیت کچا بادام نے مجھے مشہور تو کردیا لیکن اب اس کے باعث میں اپنے گھر میں نہیں رہ سکتا۔“ اس نے الزام عائد کیا کہ بربھم کی ایک کمپنی اور اس کے مالک نے ان سے یہ گانا لے لیا ہے اور انڈین پرفارمنگ رائٹس سوسائٹی لمیٹیڈ (آئی پی آر ایس) کے ذریعہ دعویٰ کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے مونگ پھلی فروش بھوبن بدایاکر جو اپنی مونگ پھلی فروخت کرنے کے لئے ’کچا بادام…“ گایاکرتا تھا اور اسی گیت نے انٹرینٹ پر سنسنی پیدا کردی تھی وہ اب اپنی گزر بسر کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

ایک سوشل میڈیا صارف نے انٹر نیٹ پر ان کا ویڈیو اپ لوڈ کردیا تھا جس کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔ ان کا یہ گیت یوٹیوب پر لاکھوں صارفین نے مشاہد ہ کیا۔ یہ گیت بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش میں بھی مقبول ہوا تھا۔

تاہم اب بھوبن بہت پریشان ہے چونکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپی رائٹ مسئلہ کے باعث وہ خود یہ گیت نہیں گا سکتا جس کے باعث دنیا اس سے متعارف ہوئی تھی۔ اس نے کہا ”میں دبرائے پور میں کرایہ کے مکان میں مقیم ہوں۔ کرایہ پر خطیر رقم صرف کررہا ہوں، مزید براں آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور میں نہیں جانتا کہ ایسی ہی صورت حال کب تک برقرار رہے گی۔

 گیت کچا بادام نے مجھے مشہور تو کردیا لیکن اب اس کے باعث میں اپنے گھر میں نہیں رہ سکتا۔“ اس نے الزام عائد کیا کہ بربھم کی ایک کمپنی اور اس کے مالک نے ان سے یہ گانا لے لیا ہے اور انڈین پرفارمنگ رائٹس سوسائٹی لمیٹیڈ (آئی پی آر ایس) کے ذریعہ دعویٰ کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ہے۔

اس نے کہا ”میں پڑھا لکھا نہیں ہوں اور انگریزی پڑھنا بھی نہیں جانتا۔ اب وہ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے میرا گیت خریدلیا ہے۔ اب میں ان سے فون پر بھی رابطہ نہیں کرسکتا۔“ اب وہ کاپی رائٹ معاملات کے باعث اپنا گیت بھی نہیں گاسکتا۔