شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

گوا میں طلبا کو مسجد لے جانے پر پرنسپل معطل

وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بعض ارکان نے واسکو پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ واسکو ٹاؤن میں واقع اسکول کا پرنسپل ”ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کررہا ہے“۔

پنجی: گوا میں ایک خانگی اسکول کے پرنسپل کو دایاں بازو کی ایک تنظیم کی اس شکایت پر معطل کردیا گیا کہ 11 ویں جماعت کے بعض طلبا کو ورکشاپ کے لئے مسجد لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

 ہائرسکنڈری اسکول مینجمنٹ کے ایک رکن نے پیر کے دن پرنسپل کی معطلی کی جانکاری دی جبکہ ریاستی محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ہفتہ کے دن پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں اسکول انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

 وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بعض ارکان نے واسکو پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ واسکو ٹاؤن میں واقع اسکول کا پرنسپل ”ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کررہا ہے“۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممنوعہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے جڑی ایک تنظیم کی دعوت پر گزشتہ ہفتہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ طلبا کو مبینہ طورپر وضو کرایا گیا۔ پرنسپل شنکر گاؤنکر کو معطل کردیا گیا۔