تلنگانہ
تلنگانہ بی جے پی کے لیڈران گھروں پر نظربند
بی جے پی کی انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدرنشین و حضورآباد کے رکن اسمبلی ای راجندر کو حیدرآباد پولیس نے گھر پر نظر بند کردیا ہے۔
حیدرآباد: بی جے پی کی انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدرنشین و حضورآباد کے رکن اسمبلی ای راجندر کو حیدرآباد پولیس نے گھر پر نظر بند کردیا ہے۔
ان کے ساتھ ہی بی جے پی لیڈر وسابق وزیر ڈی کے ارونا کو بھی پولیس نے گھر پرنظربند کردیا۔
زعفرانی جماعت نے اعلان کیا تھاکہ وہ پارٹی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کی قیادت میں حیدرآباد کے نواحی علاقہ باٹاسنگارم میں حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ کریں گے۔
اس کے پیش نظر پولیس نے بی جے پی کے کئی لیڈروں کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔