تعلیم و روزگار

خانگی کالجس، ریاست گیرہڑتال سے دستبردار

پرائیویٹ کالجوں کی چار روزہ ریاست گیر ہڑتال واپس لے لی گئی.حکومت کی طرف سے 4,000 کروڑ روپے سے زائد کے زیر التوا واجبات کی اجرائی کے مطالبہ پر اسٹیک ہولڈرز اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب گفت و شنید کے بعد ہڑتال واپس لے لی گئی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) پرائیویٹ کالجوں کی چار روزہ ریاست گیر ہڑتال واپس لے لی گئی.حکومت کی طرف سے 4,000 کروڑ روپے سے زائد کے زیر التوا واجبات کی اجرائی کے مطالبہ پر اسٹیک ہولڈرز اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب گفت و شنید کے بعد ہڑتال واپس لے لی گئی۔

متعلقہ خبریں
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست

دسہرہ تعطیلات کے بعد ہڑتال شروع ہوئی تھی جس میں پرائیویٹ کالجس کے مالکان نے شرکت کی اور ریاست میں تقریباً 1,800 پرائیویٹ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں کو بند کر دیا گیا۔

پرائیویٹ کالجس کے مالکان نے کہا کہ پرائیویٹ کالجس انتہائی مالی بوجھ کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں کرایہ کی ادائیگیاں، یوٹیلیٹی سرویس کے بل، اور عملہ کوتنخواہوں کی ادائیگیاں شامل ہیں اس کے علاوہ 2021 سے حکومت کی طرف سے فیس بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے حالات اور خراب ہو گیے ہیں۔

مسئلہ کا حل دریافت کرنے کے لیے جمعرات کو مختلف سطحوں پر غور و خوض کیاگیااور بات چیت کی گئی جس کا اختتام بند کی اپیل سے دستبرداری کی شکل میں سامنے آیا۔

بی سی اسوسی ایشن کے لیڈر آر کرشنیا نے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکہ سے ملاقات کی اور انہیں پرائیویٹ کالجوں کی حالت زارسے واقف کرایا جن میں تقریباً 20 لاکھ انٹر ڈگری- پی جی طلباء نے داخلہ لیا ہے ہے اور زیر التواء بقایا جات کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے حکومت کی تجویز پیش کی کہ ان بقایاجات کو دو مرحلوں میں جاری کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کالجوں کی مالی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ اس دوران، ٹی پی ڈی ایم اے کے ممبران نے حکومت کے پرنسپل سکریٹری (تعلیم) بی وینکٹیشم سے ملاقات کی جنہوں نے حکومت کی جانب سے انہیں یقین دلایا کہ بقایا جات ادا کیے جائیں گے ان سے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔

بوجا سوری نارائن ریڈی، ریاستی صدر، ٹی پی ڈی ایم اے، نے کہا ہم نے پرنسپل سکریٹری سے ملاقات کی جنہوں نے چیف منسٹر کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ فیس کے بقایا جات کو جلد از جلد جاری کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس لیے ہم نے آج سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔