حیدرآباد

بیر وزگاری کا مسئلہ، پرینکا گاندھی 8مئی کو حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کریں گی

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا اپوزیشن کانگریس نے آغاز کردیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا اپوزیشن کانگریس نے آغاز کردیاہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا سرگرم ہوچکے ہیں۔

اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی 8مئی کو حیدرآبادکادورہ کریں گی جہاں وہ ریاست میں بے روزگاروں کے مسائل کو اجاگرکرنے کے لئے جاری پارٹی کی مہم کے حصہ کے طورپر جلسہ سے خطاب کریں گی۔

پرینکاگاندھی کرناٹک سے حیدرآباد پہنچیں گی۔

پڑوسی ریاست میں 10مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

حیدرآباد کے سرورنگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کا ریاستی یونٹ سرگرم ہوگیاہے اور انتظامات کا آغازکردیاگیا ہے۔

پارٹی کو یہ توقع ہے کہ پرینکاگاندھی کے جلسہ سے پارٹی کیڈر میں نئی جان پیدا ہوگی اور پارٹی کو انتخابی فائدہ ہوگا۔

ذریعہ
یواین آئی