تلنگانہ
تلنگانہ کے مختلف مقامات پر جونیئر پنچایت سکریٹریز اور آؤٹ سورسنگ پنچایت سکریٹریز کا احتجاج
حیدرآباد: جونیئر پنچایت سکریٹریز اور آؤٹ سورسنگ پنچایت سکریٹریز نے ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کے لیے تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر ہڑتال کی۔
حیدرآباد: جونیئر پنچایت سکریٹریز اور آؤٹ سورسنگ پنچایت سکریٹریز نے ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کے لیے تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر ہڑتال کی۔
ضلع نرمل میں کلکٹر کے دفتر کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر احتجاج کیاگیا۔
خاتون ملازمین نے اپنے بچوں کے ساتھ میدک کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے پر زوردیا۔
دوسری طرف جونیئر پنچایت سکریٹریز سدی پیٹ کلکٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے۔
دوباک کے بی جے پی ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے ان کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سخت محنت کرنے والے ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔