مہاراشٹرا

شنڈے کے بیٹے سے میری جان کو خطرہ: سنجے راوت

سنجے راوت نے لکھا کہ رکن لوک سبھا سری کانت شنڈے (ایکناتھ شنڈے کا بیٹا) نے مجھے مارنے کے لئے تھانے کے مجرم راجہ ٹھاکر کو سپاری دی ہے۔ مجھے اس کی مصدقہ جانکاری ہے۔

ممبئی: شیوسینا (اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے) قائد سنجے راوت نے منگل کے دن پولیس کو لکھا کہ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے بیٹے سے ان کی ”جان کو خطرہ“ ہے۔ شنڈے کیمپ کے ایک رکن اسمبلی نے اسے ”حقیر حربہ“ قراردیا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
انڈیا اتحاد اپنے امیدوار وزارت عظمیٰ کا اعلان جلد کردے گا: سنجے راوت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا

سنجے راوت نے لکھا کہ رکن لوک سبھا سری کانت شنڈے (ایکناتھ شنڈے کا بیٹا) نے مجھے مارنے کے لئے تھانے کے مجرم راجہ ٹھاکر کو سپاری دی ہے۔ مجھے اس کی مصدقہ جانکاری ہے۔

 انہوں نے پولیس سے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے میں آپ لوگوں کو اس کی اطلاع دے رہا ہوں۔ سنجے راوت نے کمشنر ممبئی پولیس کو جو مکتوب لکھا اس کی کاپیاں ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر پھڈنویس کو جو وزیر داخلہ بھی ہیں اور تھانے سٹی پولیس کو بھیجی گئیں۔

 سنجے راوت کے مکتوب کے بارے میں پوچھنے پر سابق چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے کے لڑکے اور رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ شکایت کوسنجیدگی سے لینا چاہئے۔ بدقسمتی سے شنڈے کیمپ کے ان غداروں پر سرے سے کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

 ایک رکن اسمبلی نے ممبئی کے ماہم علاقہ میں گولی چلائی لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ شنڈے گروپ کے رکن اسمبلی سنجے شرست نے کہا کہ سنجے راوت ہمدردی حاصل کرنے کے لئے اوچھی حرکت کررہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ معاملہ کی اچھی طرح تحقیقات ہونی چاہئیں تاہم یہ نہ بھولا جائے کہ سنجے راوت ایسے حربے آزماتے رہتے ہیں جن میں کوئی جان نہیں ہوتی۔ میرا ماننا ہے کہ ڈاکٹر سری کانت شنڈے ایسے حرکت کبھی بھی نہیں کریں گے‘ پھر بھی تحقیقات کرائی جاسکتی ہیں۔

a3w
a3w