تعلیم و روزگار

جلسہ تقسیم انعامات و حوصلہ افزائی برائے جماعت دہم و دوازدہم نیشنل اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج کلیان

ماضی میں ادارے ہذا سے دسویں ، بارہویں کا امتحان کامیاب کر مختلف پروفیشنل کورسز جیسے میڈیکل ، انجنیرنگ ، نرسنگ ، لا قانون، وغیرہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور انکے سرپرست حضرات کو ادارے کی جانب سے Achivers ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔

کلیان: ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے ذیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے کمیونٹی ہال میں ہفتہ 20- جولائی کو جلسہ تقسیم انعامات و حوصلہ افزائی برائے جماعت دہم و دوازدہم کا انعقاد  ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر جناب محسن مرسنگے کی صدارت میں عمل میں آیا ۔

اس سال نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے سکینڈری سیکشن کا نتیجہ 99.47 فیصد اور جونیئر کالج کا مجموعی نتیجہ99.49 فیصد رہا ۔ امتیازی نشانات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے ساتھ ہی  اپنے مضمون میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے اساتذہ کرام کو بھی انعام و اکرام سے نوازا گیا اور تہنیت پیش کی گئی ۔

  قابل ذکر بات ہیکہ ماضی میں  ادارے ہذا سے دسویں ، بارہویں کا امتحان کامیاب کر مختلف پروفیشنل کورسز  جیسے میڈیکل ، انجنیرنگ ، نرسنگ ، لا قانون، وغیرہ میں  کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور انکے سرپرست حضرات کو ادارے کی جانب سے Achivers ایوارڈز  سے بھی نوازا گیا ۔

دوران جلسہ پرنسپل  جناب عبداللہ خان نے ادارے کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور  طلباء وطالبات ، اساتذہ اکرام کی کارگردگی پر مسرت کا اظہار کیا ۔  نائب صدر جناب شغف فقیہ  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام انعام یافتگان طلباء وطالبات ، اساتذہ کرام کو مبارک پیش کی ۔ جنرل سیکریٹری  ڈاکٹر فرقان مرمکر  نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنی مادری زبان میں یعنی بذریعہ اردو زبان حصولِ تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوے کہا کے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں ہے ۔

 ادارے کے صدر  جناب محسن مرسنگے  نے اپنے صدارتی خطاب میں  حصول  اعلی تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں درپیش سماجی ،معاشی، اخلاقی مسائل کا واحد حل حصولِ تعلیم ہی ہے ۔  

بطور مہمان خصوصی  جناب شغف فقیہ  (نائب صدر )  ڈاکٹر فرقان مرمکر  ( جنرل سکریٹری) محترم شعیب برڈی صاحب ( خازن) جناب سادات تانکی وجناب سیف جونے  ( جوائنٹ سکریٹری) اعجاز برڈی صاحب ( رکن انتظامی) پرنسپل  جناب عبداللہ خان  ، ڈاکٹر عبدالماجد انصاری ( پرنسپل حسنی  ویمنس ڈگری کالج) محترمہ نزہت رضوی ( اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس ) محترمہ نیلوفر رضوی  ( سپروائزر جونیئر کالج سیکشن) محترمہ  زرینہ شاہ   (سپروائزر بوائز سکشن) محترمہ بتول انتولے صاحبہ (سپروائزرگرلس سیکشن) نے شرکت کی ۔

جلسہ میں نظامت کے فرائض  مرزا نسرین صاحبہ ، رخسار ٹیچر ، عالیہ ٹیچر ، رفت شاہین  صاحبہ ،منیر خان سر ، سید فہیم الدین سر، سید شوکت علی وغیرہ نے حسن بخوبی انجام دیے ۔ جلسہ  کو کامیاب بنانے میں عابد تانکی صاحب و تنویر پٹیل سر نے خصوصی تعاون پیش کیا ۔

a3w
a3w