انٹرٹینمنٹ

کاجول، کرن جوہر کی فلم میں پھر نظر آئیں گی

بالی ووڈ میں چرچا ہے کہ کاجول ایک بار پھر سے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے والی ہیں۔ اس فلم سے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان ڈیبیو کریں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ پھر سے کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔

بالی ووڈ میں چرچا ہے کہ کاجول ایک بار پھر سے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے والی ہیں۔ اس فلم سے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان ڈیبیو کریں گے۔

کاجول نے آخری بار کرن جوہر کے ساتھ 2010میں دکھائی گئی فلم ’مائی نیم ازخان‘ میں کام کیا تھا۔ اب کاجول نے کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم سائن کی ہے۔ اس فلم کو کایوز ایرانی ڈائریکٹ کریں گے۔

کرن جوہر کی اس فلم میں کاجول کا کردار جذباتی طور پر مضبوط ہے اور وہ ابراہیم علی خان کے ساتھ زیادہ اسکرین ٹائم شیئر کریں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ فلم کی باقی کاسٹنگ ممبئی میں چل رہی ہے۔

a3w
a3w