تلنگانہ

راشن ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کا وعدہ پورانہیں کیاگیا: ہریش راو

تلنگانہ کے سابق وزیروبی آرایس لیڈرہریش راو نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے کانگریس نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ہر ماہ 5 ہزار روپے الاؤنس راشن ڈیلرس کو دیا جائے گا اور کمیشن میں اضافہ کیا جائے گا لیکن اب تک وہ وعدے عملی شکل نہیں لے سکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیروبی آرایس لیڈرہریش راو نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے کانگریس نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ہر ماہ 5 ہزار روپے الاؤنس راشن ڈیلرس کو دیا جائے گا اور کمیشن میں اضافہ کیا جائے گا لیکن اب تک وہ وعدے عملی شکل نہیں لے سکے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


ہریش راو نے ریاست میں راشن ڈیلرس کی مشکلات پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں سے راشن کمیشن نہ ملنے کی وجہ سے مرکزی اور ریاستی حکومتیں راشن ڈیلرس کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو راشن فراہم کرنے والے ڈیلرس اب حکومت کے رویہ کی وجہ سے پریشان ہیں۔


ہریش راو نے یاد دلایا کہ انتخابات کے موقع پر جاری کردہ کانگریس کے منشور میں راشن ڈیلرس کو 5 ہزار روپے الاؤنس کے ساتھ کمیشن بڑھانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اقتدار میں آ کر 22 ماہ گزر جانے کے باوجود اس وعدے پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے لوگوں کو جھوٹے وعدوں سے مطمئن کیا گیا اور اب انہیں مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔

ہریش راو نے کہا کہ 2023 میں بی آر ایس حکومت نے سکریٹریٹ میں راشن ڈیلرس کو مدعو کرکے ان کے مسائل کی سماعت کی اوران کے حل کے اقدامات کئے۔ کمیشن جو پہلے 900 روپے فی میٹرک ٹن تھا اسے 1,400 روپے تک بڑھایا گیا۔ باوجود 139 کروڑ روپے اضافی بوجھ کے، کے سی آر نے راشن ڈیلرس کی خوشی کے لیے یہ فیصلہ کیا۔