تلنگانہ

تلنگانہ میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے: رام موہن ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں کسانوں کو صرف 10 سے 12 گھنٹے مفت بجلی دی جاتی تھی۔ کانگریس کی موجودہ حکومت کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں شراب کی دکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور بند اسکول سکھول دیئے جائیں گے۔

انہوں نے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں خواتین کو مفت بس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت علاج کی سہولت بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا وعدہ کیا۔گروہا جیوتی اسکیم کے تحت 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 دنوں کے اندر 6ضمانتوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔