قومی

ایک بلڈر اور آٹو کمپنی کی 1200 کروڑ کی املاک ضبط، 226  ایکڑ کی 2 کالونیاں شامل

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے گروگرام زونل دفتر نے گروگرام زون میں رام پرستھ پروموٹرس اینڈ ڈیولپرس اور امٹیک آٹو سے جڑے 2 علیحدہ منی لانڈرنگ کیسس میں بالترتیب 681.54 کروڑ روپے اور 588.57 کروڑ روپے مالیتی املاک ضبط کرلیں۔

گروگرام (آئی اے این ایس) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے گروگرام زونل دفتر نے گروگرام زون میں رام پرستھ پروموٹرس اینڈ ڈیولپرس اور امٹیک آٹو سے جڑے 2 علیحدہ منی لانڈرنگ کیسس میں بالترتیب 681.54 کروڑ روپے اور 588.57 کروڑ روپے مالیتی املاک ضبط کرلیں۔

ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ رام پرستھ پروموٹرس پر مکان خریدنے والوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ اس نے مکان خریدنے کے خواہشمند 2  ہزار افراد سے 11 ہزار کروڑ روپے وصول کئے لیکن وقت پر پراجکٹس کی تکمیل نہیں کی۔

ضبط کردہ املاک میں 226  ایکڑ کی 2 کالونیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1700  ایکڑ کے پلاٹس بھی ضبط کئے گئے جو بسئی‘ گڈولی کلاں‘ حیات پور اور وزیر پور میں واقع ہیں۔ پراجکٹ 2008 تا 2011 شروع ہوا تھا لیکن فلیٹس اور پلاٹس کا قبضہ ابھی تک نہیں دیا گیا۔