تلنگانہ
ٹرینڈنگ

سکندرآباد مندر واقعہ کیخلاف ظہیرآباد میں احتجاجی ریالی، شرپسندوں کی مسلم دکانوں پر سنگباری (ویڈیو)

جب ریہ ریالی مسلم اکثریتی علاقہ سے گزرہی تھی تو کئی شرپسند ایک ہوٹل اور ایک دکان پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور مختلف دکانوں پر سنگباری کی۔ پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس واقعہ کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔

حیدرآباد: ظہیر آباد میں دائیں بازو کے گروپوں کی ایک ریلی کے دوران مسلمانوں کے املاک کو نشانہ بنایا گیا، جو سکندرآباد میں متیالماں مندر کی توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔ یہ ریالی چہارشنبہ 23 اکتوبر کو سنگاریڈی کے ضلع ظہیرآباد میں منعقد کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مسلم آبادی والے اضلاع میں منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

جب ریہ ریالی مسلم اکثریتی علاقہ سے گزرہی تھی تو کئی شرپسند ایک ہوٹل اور ایک دکان پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور مختلف دکانوں پر سنگباری کی۔ پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس واقعہ کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔

دائیں باوزو کے گروپ تلنگانہ بھر میں متیالماں مندر کے حالیہ واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ ظہیرآباد پولیس نے حملوں میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ کرلیا۔