شمالی بھارت

نتیش کمار حکومت کی پہلی وکٹ گر گئی: سشیل کمار مودی

نتیش کمار پہلے ہی اوور میں کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔اغوا کے ملزم کو وزیر قانون کی حیثیت سے برقرار رہنے کی اجازت دینے پر تنقیدوں کا نشانہ بننے کے بعد نتیش کمار نے کارتکیا سنگھ کا قلمدان تبدیل کردیا تھا۔

پٹنہ: بہار بی جے پی نے وزیر قانون کارتکیا سنگھ کے استعفیٰ پر چیف منسٹر نتیش کمار کو نشانہ ئ تنقید بنایا ہے۔ بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سشیل کمار مودی نے کہا کہ نتیش حکومت کی پہلی وکٹ گرگئی ہے اور جلد ہی مزید کئی وکٹیں گرنے والی ہیں۔

 نتیش کمار پہلے ہی اوور میں کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔اغوا کے ملزم کو وزیر قانون کی حیثیت سے برقرار رہنے کی اجازت دینے پر تنقیدوں کا نشانہ بننے کے بعد نتیش کمار نے کارتکیا سنگھ کا قلمدان تبدیل کردیا تھا۔

 اس کے کچھ ہی دیر بعد کارتکیا سنگھ نے اپنا استعفیٰ  پیش کردیا جسے چیف منسٹر کے دفتر نے قبول کرلیا اور اسے گورنر فاگو چوہان کے دفتر کو روانہ کردیا۔