اے ٹی ایم مشینوں سے جعلی نوٹ نکلنے پر عوام کا احتجاج
پہلی نظر میں 200 روپیہ مالیتی نوٹ حقیقی نظر آرہی ہے، لیکن غور سے دیکھنے میں فرق دکھائی دے رہا ہے۔ نوٹوں پر ”چلڈرن بینک آف انڈیا“ اور ”فل آف فن“ تحریر کردہ ہے۔

امیتھی (یوپی) : یوپی میں اے ٹی ایم مشینوں سے 200 روپیہ مالیتی جعلی نوٹ حاصل ہونے پر امیتھی میں بینک کھاتہ داروں کو دھکا لگا۔ اس واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب لوگ دیوالی کی خریداری کرنے اے ٹی ایم مشینوں سے رقومات حاصل کیے۔ اس واقعہ کے ایک ویڈیو کی تشہیر ہوئی، جس میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد ایک شخص ایک نوٹ دکھاتا ہوا دیکھا گیا۔
پہلی نظر میں 200 روپیہ مالیتی نوٹ حقیقی نظر آرہی ہے، لیکن غور سے دیکھنے میں فرق دکھائی دے رہا ہے۔ نوٹوں پر ”چلڈرن بینک آف انڈیا“ اور ”فل آف فن“ تحریر کردہ ہے۔ جیسے ہی جعلی نوٹوں کے اے ٹی ایم سے نکلنے کی تشہیر ہوئی لوگ اے ٹی ایم مشینوں کے قریب بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج شروع کیے۔
مقامی پولیس کو طلب کیا اور پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ بینک کو مطلع کیا گیا ہے۔ طویل چھٹیوں کے بعد جمعرات کو بینک کھلنے کے بعد تحقیقات شروع ہوں گی۔