دہلی
پوٹین نے مودی کی دعوت قبول کرلی
صدر روس ولادیمیر پوٹین نے ہندوستان کا دورہ کرنے وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت قبول کرلی ہے اور اس کی تیاریاں جاری ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یہ بات بتائی۔

ماسکو (پی ٹی آئی) صدر روس ولادیمیر پوٹین نے ہندوستان کا دورہ کرنے وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت قبول کرلی ہے اور اس کی تیاریاں جاری ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یہ بات بتائی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نیوز نے روسی وزیر خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ گزشتہ سال وزیراعظم نریندر مودی نے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا بیرونی دورہ کیا تھا اور اب ہماری باری ہے۔
بہرحال دورہ کی تواریخ کا ہنوز انکشاف نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے جولائی 2024 میں روس کا دورہ کیا تھا۔ تقریباً 5 سال میں یہ اس ملک کا ان کا پہلا دورہ تھا۔
قبل ازیں انہوں نے 2019 میں مشرق ِ بعید کے شہر ولادی ووستوک کا دورہ کیا تھا تاکہ ایک اقتصادی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔
Photo Source: @BharatTechIND