تعلیم و روزگار

اُردو یونیورسٹی میں انٹرنس پر مبنی کورسس میں داخلے، درخواست کی آخری تاریخ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے انٹرنس کی بنیاد پر مختلف کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ 28 مئی ہے۔ جبکہ میرٹ کی اساس پر کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ 24 جولائی مقرر ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے انٹرنس کی بنیاد پر مختلف کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ 28 مئی ہے۔ جبکہ میرٹ کی اساس پر کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ 24 جولائی مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول

یونیورسٹی کے کیمپس ملک بھر کے 12 شہروں میں موجود ہیں۔ ان میں پالی ٹیکنیک، یو جی، پی جی ،پیشہ وارانہ اور پی ایچ ڈی کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔ جسے حال ہی میں NAAC سے A+ گریڈ حاصل ہوا ہے۔ گذشتہ برسوں میں طبی شعبے سے مربوط متعارف کردہ بی ووک کورسز کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اس سال ماسٹر آف ووکیشنل کورس (ایم ووک) کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ اردو ثقافتی مطالعات اور تقابلی مطالعات میں پی ایچ ڈی، ایم ایس سی (طبیعیات، کیمیائ، نباتیات اور حیوانیات) ، کل وقتی پی جی ڈپلوما ٹیچنگ انگلش؛ تلگو، کشمیری اور ترکی زبان کے کورسز شامل ہیں۔

انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ، تقابلی مطالعات ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز، اردو ثقافتی مطالعات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور بی ایڈ، یو جی میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (سی ایس) لیٹرل انٹری شامل ہیں۔پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن، انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔

میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں ایم اے، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، صحافت و ترسیل عامہ ، ایم کام اور ایم ایس سی، ایم ووک (ایم ایل ٹی اور ایم آئی ٹی)، مختلف پی جی ڈپلوما، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز دستیاب ہیں۔

لکھنو اور سری نگر کیمپس میں ایم اے و پی ایچ ڈی میں داخلے دیے جارہے ہیں۔ جبکہ سی ٹی ایز دربھنگہ اور بھوپال میں ایم ایڈ، بی ایڈ اور پی ایچ ڈی (تعلیم)، سی ٹی ایز (سری نگر، آسنسول، اورنگ آباد، سنبھل ، نوح اور بیدر) میں بی ایڈ کورس دستیاب ہے (سی ٹی ای ، سری نگر میںبی ایڈ میں داخلے این سی ٹی ای کی منظوری کے تابع ہوں گے)۔

ڈپلوما انجینئرنگ کورسز پالی ٹیکنیک، دربھنگہ، بنگلور، کڑپہ اور کٹک میں موجود ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات ویب سائٹwww.manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔

کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔