کھیل

پی وی سندھو اور شرتھ کمل پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پرچم بردار ہوں گے

بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی اے شرتھ کمل پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں ترنگے کے ساتھ ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔

نئی دہلی: بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی اے شرتھ کمل پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں ترنگے کے ساتھ ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔

26 جولائی سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس کے لیے ہندوستانی پرچم برداروں کے طور پر آج پی وی سندھ اور شرتھ کمل کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

2012 کے اولمپک کھیلوں میں 10 میٹر ایئر رائفل میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے گگن کو ہندوستانی ٹیم کے شیف ڈی مشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ ایم سی میری کوم کی جگہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ میری کوم نے اس سے قبل شیف ڈی مشن آف انڈیا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

a3w
a3w