کھیل

پی وی سندھو نے پیرس اولمپک میں اپنا پہلا میچ 29 منٹ میں جیت لیا

سندھو نے پہلا سیٹ آسانی سے 21-9 سے جیت لیا۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں بھی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وسط گیم کے وقفہ پر 11-3 کی برتری حاصل کی اور دوسرا سیٹ بھی 21-6 سے جیت کر میچ جیت لیا۔

پیرس: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاطمہ عبدالرزاق پر صرف 29 منٹ میں جیت درج کرتے ہوئے اپنی مہم کا آغازکیا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز

سندھو نے آج یہاں گروپ ایم کے میچ میں فاطمہ عبدالرزاق کو 21-9، 21-6 سے شکست دی۔ سندھو نے پہلے گیم میں دبدبہ بناتے ہوئے ابتدائی برتری حاصل کی اور پورے میچ پر کنٹرول برقرار رکھا۔ فاطمہ کوسندھو کی رفتار اور درستگی کا مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔

 سندھو نے پہلا سیٹ آسانی سے 21-9 سے جیت لیا۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں بھی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وسط گیم کے وقفہ پر 11-3 کی برتری حاصل کی اور دوسرا سیٹ بھی 21-6 سے جیت کر میچ جیت لیا۔

سندھو چہارشنبہ کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کا مقابلہ کریں گی۔

a3w
a3w