تلنگانہ

اقلیتی بے روزگارنوجوانوں کےلیےسہ ماہی مفت کورسیس

تلنگانہ  مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بے روزگار اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کے لیے مفت ہنر مندی کی تربیت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں

گرافک ڈیزائننگ، جونیر سافٹ ویر ڈیولوپر، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ٹیلرنگ، الیکٹرکل اینڈ ہوم اپلائنسس سرویسس ، بیوٹی اینڈ ویل نیس و مہندی آرٹ ، اور اسمارٹ فون ہینڈ سیٹ ری پیرنگ کے لیے  درخواستیں مطلوب: محترمہ آر۔ اِندرا

متعلقہ خبریں
مفت کلاسس
اولیاءاللہ کے آستانوں پر حاضری کا مقصد دلوں کی اصلاح،مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد کا شہنشاہ ولایتؒ محبوب نگر میں خطاب
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی

محبوب نگر: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ، محترمہ آر ۔اندرا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  تلنگانہ  مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بے روزگار اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کے لیے مفت ہنر مندی کی تربیت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ تربیت اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے  معاون ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ  ضلع محبوب نگر سے متعلق اہل اقلیتی امیدواروں سے  سہ ماہی  گرافک ڈیزائننگ، جونیر سافٹ ویر ڈیولوپر، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ٹیلرنگ، الیکٹرکل اینڈ ہوم اپلائنسس سرویسس، بیوٹی اینڈ ویل نیس و مہندی آرٹ اور اسمارٹ فون ہینڈ سیٹ ری پیرنگ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کورسیس کی موجودہ سماج  میں کافی مانگ ہے۔

ان کورسیس سے ملازمتوں کے حصول اور خود روزگار میں کافی مدد ملے گی۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے  کورسیس کی تعلیمی اہلیت بتاتے ہوئے کہا کہ   گرافک ڈیزائننگ،  ڈیجیٹل مارکیٹنگ، الیکٹرکل اینڈ ہوم اپلائنسس سرویسس اور اسمارٹ فون ہینڈ سیٹ ری پیرنگکے لیے    کم از کم دسیوں جماعت جبکہ  ٹیلرنگ اور بیوٹی اینڈ ویل نیس و مہندی آرٹ کے لیے دسویں جماعت سے نیچے، اورجونیر سافٹ ویر ڈیولوپر کے لیےکم از کم انٹرمیڈیٹ  کامیاب ہونالازمی ہے۔

 محترمہ آر۔ اِندرا نے کہا کہ  تمام کورسیس کے لیےعمر کی حد  18 سے 35 سال کے درمیان (سرکاری اصولوں کے مطابق) ہونی چاہئیے۔سرپرستوں کی سالانہ آمدنی  دیہی علاقوں کے لیے دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں کے لیے دو لاکھ روپئے  سے زائد نہ ہو۔آگے کہا کہ ہرکورس میں  نشستوں کی تعداد مختلف مختص کی گئی ہیں،جو حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں  اور انجمنوں، اداروں ،  تنظیموں  و سوسائیٹئیوں سے اپیل کی کہ اس سنہری موقع سے  استفاد ہ حاصل کرنے کے لیے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں میں  شعور بیداری پیدا کریں اور انہیں اس جانب توجہ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔محترمہ آر۔ اندرا نے کہا کہ اہل اقلیتی امیدوار اپنی مکمل تفصیلات اور ضروری اسناد کے ساتھ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، کمرہ نمبر 205، IDOC، کلکٹریٹ کمپلیکس، محبوب نگر میں  15.03.2026  شام 5.00 بجے تک درخواست جمع کروائیں ۔