تلنگانہ

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے نتائج، کانگریس کے حکمرانی کے ماڈل پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار: کے سی وینوگوپال

سوشل میڈیا پر سرگرم وینوگوپال نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ریاست کے عوام نے عوامی مرکز حکمرانی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے نچلی سطح پر بھی نافذ کرنے کے لئے ووٹ دیا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تلنگانہ کے بلدی انتخابات کے نتائج کو کانگریس کے حکمرانی کے ماڈل پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا


سوشل میڈیا پر سرگرم وینوگوپال نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ریاست کے عوام نے عوامی مرکز حکمرانی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے نچلی سطح پر بھی نافذ کرنے کے لئے ووٹ دیا ہے۔

وینوگوپال نے اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزراء اور کانگریس کے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس جیت کے لیے سخت محنت کی۔


انہوں نے اپنے ٹوئیٹ کا اختتام جے تلنگانہ اورجے کانگریس کے نعروں کے ساتھ کیا۔