حیدرآباد

درس قرآن: امت مسلمہ پر احکام خداوندی کے مطابق زندگی گزارنا فرض: مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی

الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکٹ میں 1 ستمبر 2024ء بروز اتوار بعد مغرب قرآن کریم کے 121 ویں درس میں مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نے خطاب کیا۔

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکٹ میں 1 ستمبر 2024ء بروز اتوار بعد مغرب قرآن کریم کے 121 ویں درس میں مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف شعور بیداری مہم
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس نشست میں سورۂ بقرہ کی 22 ویں آیت کی روشنی میں بارانِ رحمت کو نعمت عظمیٰ سمجھنے اور اس کے شکرانے میں خالص عبادت کی اہمیت پر زور دیا۔

مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا، اور آسمان سے پانی برسایا، جس سے مختلف پھل اور میوے پیدا ہوئے۔ ان تمام نعمتوں کے باوجود اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں، اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارانِ رحمت کو زندگی کا حصہ سمجھنا اور اس کے ذریعے حاصل شدہ رزق کو شکر گزار ہونے کا عمل ہر عاقل و دانا کا فرض ہے۔

درس کی نگرانی مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، خطیب جامع مسجد محبوبیہ اور بانی الانصار فاؤنڈیشن نے کی۔ قاری محمد تراب علی قریشی کی قرأت اور شیخ عبد السلیم کی نعت سے درس کا آغاز ہوا۔ جناب سید معراج، ڈسٹرکٹ انچارج اردو سیل، کلکٹریٹ حیدرآباد، اور جناب واجد پاشاہ، لکچرار سیاسیات، اکبر اویسی جونئر کالج نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔

مفتی صاحب نے بیان کیا کہ سورۂ بقرہ کی آیت میں بارانِ رحمت کی مثال سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسان کو اللہ کی عبادت میں خالص ہونا چاہیے اور کسی بھی شریک کو اس کے ساتھ نہ بنائے۔ حضرت یحییٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مثالوں کے ذریعے عبادت میں توحید اور احکام خداوندی کی پیروی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نے اپنے خطاب کے اختتام پر امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ وہ اپنی زندگی کو احکام خداوندی اور اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق گزاریں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

اس موقع پر عوام الناس کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے مفتی صاحب کے خطاب کو بڑی توجہ سے سنا اور ان کی تعلیمات سے استفادہ کیا۔