گاڑیوں کے نامناسب نمبرپلیٹس پر رچہ کنڈہ پولیس کا کریک ڈاون
پولیس نامناسب نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ چالان سے بچنے کے لیے نمبروں اور حروف میں الٹ پھیر کی جا رہی ہے تاکہ نمبر فینسی نظر آئے۔

حیدرآباد: پولیس نامناسب نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ چالان سے بچنے کے لیے نمبروں اور حروف میں الٹ پھیر کی جا رہی ہے تاکہ نمبر فینسی نظر آئے۔
حال ہی میں مختلف جرائم کے ملزمین فرار ہونے کے لیے فرضی نمبر پلیٹس کا استعمال کرتے رہے ہیں، اس لیے پولیس نے اس جانب توجہ مرکوز کی ہے۔
تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں جاریہ سال کے پہلے 6 مہینوں میں 199 موٹر سائیکلوں کے مالکین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے۔
پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر جرمانہ عائد کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جان بوجھ کر ایسی ہی حرکت کرنے پر کیس درج کرتے ہوئے جیل بھیجاجارہاہے۔
گانجہ کی اسمگلنگ، طلائی چین چھیننے کی وارداتوں،رہزنی کی وارداتوں میں ایسی ہی گاڑیوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔
حال ہی میں ایل بی نگر ایس اوٹی پولیس کی جانب سے گرفتار گانجہ کے گروہ کی جانب سے پولیس سے بچنے کیلئے ہر گھنٹہ ایک مرتبہ گاڑی کے نمبرپلیٹ بدلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہر میں سنسنی پھیلانے والی طلائی چین چھیننے کی وارداتوں میں ملزمین کی جانب سے فرضی نمبرپلیٹس کا گاڑیوں میں استعمال کرنے کا پتہ چلا ہے۔
فرضی نمبرپلیٹس اور مسروقہ گاڑیوں کا جرائم کیلئے استعمال کرنے کے واقعات کا پتہ چلنے کے بعد رچہ کنڈہ پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔
رچہ کنڈہ میں جاریہ سال کے پہلے 6مہینوں میں 199 موٹرسائیکلوں کے مالکین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے۔
13 افراد کو سادہ قید کی سزاعدالت نے سنائی جبکہ 55 افراد کو سماجی خدمت کی سزا دی گئی۔
رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں گذشتہ سال جملہ 31 ہزار 712 نمبرپلیٹس میں الٹ پھیرپایاگیا۔
پولیس نے پکڑے گئے افراد کے جرائم کے ریکارڈ کی جانچ کی۔ایسے افراد جن کے جرائم کا کوئی بھی ریکارڈنہیں ہے، ان کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔