حیدرآباد

اظہرکے ساتھ کرکٹ کھیلیں مگر انہیں ووٹ نہ دیں: کے ٹی آر

حلقہ میں روڈشوکا اہتمام کرتے ہوئے کے ٹی آر نے رائے دہندوں پر زوردیا کہ وہ اپنے بچوں کواظہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت دیں جب کبھی سابق کرکٹر یہاں آئیں مگرووٹ صرف گوپی ناتھ کے حق میں کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: بی آرایس  کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے جمعہ کے روز حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے راے دہندوں سے کہاکہ وہ محمداظہرالدین کے ساتھ کرکٹ کھیلیں مگرووٹ صرف بی آر ایس کو دیں۔ انڈیاکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین‘جوبلی ہلز سے کانگریس امیدوار ہیں جبکہ موجودہ ایم ایل اے مگنٹی گوپی ناتھ بی آرایس ٹکٹ پر یہاں سے دوبارہ الیکشن لڑرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

حلقہ میں روڈشوکا اہتمام کرتے ہوئے کے ٹی آر نے رائے دہندوں پر زوردیا کہ وہ اپنے بچوں کواظہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت دیں جب کبھی سابق کرکٹر یہاں آئیں مگرووٹ صرف گوپی ناتھ کے حق میں کرنا چاہئے۔اردومیں خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے عوام سے پوچھا کہ آپ یہ بتائیں کہ آیا کبھی اظہر الدین کو رحمت نگر‘بورابنڈہ یا ایراگڈہ علاقوں میں دیکھا گیا؟۔آیا اظہرکوحلقہ کی کالونیوں یا مسائل کا علم ہے؟۔

 الیکشن کے بعدوہ دکھائی دیں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ اظہرنے یوپی کے مراد آباد حلقہ لوک سبھا سے الیکشن لڑنے کے بعد پھر کبھی حلقہ میں دکھائی نہیں دیئے۔انہوں نے پیش قیاسی کی جوبلی ہلز میں بھی ایسے ہی حالات پیش آسکتے ہیں۔

بی آرایس قائد نے کہاکہ وہ بھی اظہرکے بہت بڑے مداح ہیں‘ ہم بھی اظہرکے مداح ہیں وہ ایک عظیم کرکٹر تھے مگر عظیم سیاست داں نہیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کہاکہ کھلاڑی اورفلم اسٹارس‘ کام نہیں کرتے لیکن گوپی ناتھ جیسے عام افراد ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے حلقہ کے عوام کو کانگریس دورحکومت کے حالات کا آج سے تقابل کرنے کا مشورہ دیا اورکہاکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد کے چندرشیکھرراؤ کے چیف منسٹر بننے کے بعد ریاست کے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔

a3w
a3w