حیدرآباد

حیدرآباد میں نقلی ایپل کے سامان فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، تین افراد گرفتار

اس کے علاوہ، سینکڑوں نقلی پیکیجنگ مواد جیسے آوٹر باکس کورس، ایم آر پی اسٹیکرس، ایس کے یو اسٹیکرس اور سیکیورٹی سیلز بھی برآمد کیے گئے جو اصل ایپل برانڈنگ سے انتہائی مشابہہ تھے۔ ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: نقلی الیکٹرانک اشیاء کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران حیدرآباد پولیس نے ایپل برانڈ کے نقلی موبائل کے سامان فروخت کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

پولیس نے چھاپے کے دوران 2,761 نقلی اشیاء ضبط کیں جن میں 1,145 ایپل ایئر پوڈس، 28 ایپل واچس، 52 یو ایس بی کیبلس، 14 یو ایس بی اڈاپٹرس اور 4 میگ سیف پاور بینکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، سینکڑوں نقلی پیکیجنگ مواد جیسے آوٹر باکس کورس، ایم آر پی اسٹیکرس، ایس کے یو اسٹیکرس اور سیکیورٹی سیلز بھی برآمد کیے گئے جو اصل ایپل برانڈنگ سے انتہائی مشابہہ تھے۔ ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے ایک بیان کے مطابق ٹاسک فورس (سنٹرل زون ٹیم) نے ایپل انک کے کاپی رائٹ نمائندوں کے تعاون سے میرچوک پولیس اسٹیشن حدود میں واقع میرعالم منڈی کی ہری مسجد کے قریب ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران تین ملزمین محمد شاہد علی، عرفان علی اور سنتوش راج پروہت کو حراست میں لیا گیا، جو مبینہ طور پر نقلی ایپل کے سامان حاصل کرنے، ذخیرہ کرنے اور اصل کے طور پر فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق، ملزمین ایک منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے اور نقلی سامان ممبئی میں موجود ایجنٹس سے حاصل کرتے تھے۔ محمد شاہد علی، جو میرعالم منڈی کا رہنے والا اور اترپردیش کا باشندہ ہے، نقلی اشیاء حاصل کر کے انہیں اپنے مکان میں ذخیرہ کرتا تھا۔ عرفان علی، جو ایل بی نگر میں مقیم اور یوپی کا رہائشی ہے، شاہد سے سامان خرید کر دوبارہ فروخت کرتا تھا۔ تیسرا ملزم سنتوش راج پروہت، جو کوٹی کی گجراتی گلی میں پی ایم موبائلس کے نام سے دکان چلاتا ہے، نقلی سامان کو براہِ راست صارفین کو فروخت کر رہا تھا۔

ملزمین نقلی سامان کو ایپل کی جعلی برانڈنگ کے ساتھ پیک کر کے سادہ لوح گاہکوں کو فروخت کرتے ہوئے نہ صرف انہیں دھوکہ دے رہے تھے بلکہ کمپنی ایپل انک کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے۔

گرفتار ملزمین اور ضبط شدہ اشیاء کو مزید قانونی کارروائی کے لیے میرچوک پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔