دہلی

کیرالا میں بی جے پی کاماسٹرپلان، مسلمانوں کا دل جیتنے کی کوشش

بی جے پی نے2019 کے انتخابات سے پہلے کیرالا میں اپنی رسائی میں اضافہ کیاتھا تاہم اسے زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔اس وقت قومی رجحان کے برعکس اس ریاست میں بی جے پی کوکوئی نشست حاصل نہیں ہوئی تھی حالانکہ اس نے سبریمالا مسئلہ پر زبردست احتجاج کیاتھا۔

نئی دہلی: شمال مشرق میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بی جے پی نے اب کیرالاکو جیتنے کا عزم کیاہے اوردو غیرہندوکلیدی برادریوں کوگلے لگانے ایک عوامی رسائی پروگرام بنایاگیاہے۔ اس ریاست میں مسلمان اورعیسائیوں کی آبادی 86 فیصد ہے جس کی وجہ سے یہ روایتی طورپربایاں محاذ اورکانگریس کا گڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

بی جے پی نے2019 کے انتخابات سے پہلے کیرالا میں اپنی رسائی میں اضافہ کیاتھا تاہم اسے زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔اس وقت قومی رجحان کے برعکس اس ریاست میں بی جے پی کوکوئی نشست حاصل نہیں ہوئی تھی حالانکہ اس نے سبریمالا مسئلہ پر زبردست احتجاج کیاتھا۔

ریاست کی 20لوک سبھا نشستوں کے منجملہ کانگریس نے15نشستیں حاصل کی تھیں۔ اس کی حلیف جماعتوں بشمول انڈین یونین مسلم لیگ، کیرالاکانگریس (منی گروپ)اور ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی نے مزید چار نشستیں جیتی تھیں۔ اس نتیجہ کومذہبی مسائل پر پارٹی کے موقف کے استرداد کے طورپر دیکھاگیاتھا۔

ذرائع نے بتایاکہ اس مرتبہ عوام تک رسائی کاایک بڑا پروگرام بنایاگیاہے۔ بی جے پی کارکن‘ ایسٹر کے ہفتہ میں عیسائیوں کے مکانات پر جائیں گے اوران سے ملاقات کریں گے۔9۔ اپریل کوایسٹر سنڈے منایاجائے گا۔10ہزار بی جے پی کارکن ایک لاکھ عیسائیوں کے مکانات پہنچ کر ان سے ملاقات کریں گے۔ گذشتہ کرسمس کے موقع پر ہزاروں بی جے پی کارکنوں نے تحائف کے ساتھ عیسائیوں کے مکانات کا دورہ کیاتھا۔

a3w
a3w