حیدرآباد

حیدرآباد: یوم جمہوریہ تقریب میں سابق وزیر داخلہ محمود علی بے ہوش (ویڈیو)

تلنگانہ کے پہلے مسلم وزیر داخلہ محمد محمود علی آج یوم جمہوریہ تقریب کے دوران اچانک بے ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پہلے مسلم وزیر داخلہ محمد محمود علی آج یوم جمہوریہ تقریب کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس، یکساں سیول کوڈ کی مخالف: کے ٹی راماؤ
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل
یومِ جمہوریہ سے قبل کینیڈا کے دہشت گرد کے دو ساتھی دہلی میں گرفتار

بی آر ایس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں آج 26 جنوری کے موقع پر یوم جمہوریہ تقریب منائی جارہی تھی جہاں پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور سابق ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے پرچم لہرایا۔

اس موقع پر پارٹی کے کئی قائدین موجود تھے۔ تقریب جاری تھی کہ سابق وزیر داخلہ محمود علی اچانک غش کھا کر گر پڑے۔ تاہم قریب میں موجود ان کے ساتھی قائدین اور پارٹی کارکنوں نے انہیں فوری اٹھا تو لیا تاہم وہ بے ہوش ہوچکے تھے۔

اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمود علی پارٹی کارکنوں کے ہاتھوں میں جھول رہے ہیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے ان کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹرس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محمود علی کی حالت مستحکم ہے۔

a3w
a3w