حیدرآباد

سابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن کی چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات

ریاست کی موجودہ معاشی صورتحال اور ریاست کی معاشی ترقی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے سلسلہ میں دونوں نے تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔تلنگانہ کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رگھورام راجن نے کئی تجاویز پیش کیں۔

حیدرآباد: آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے آج وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ان کی جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رگھورام راجن جو مرکزی حکومت کے مالیاتی امور کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے اپنے تجربات سے چیف منسٹر کو واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ریاست کی موجودہ معاشی صورتحال اور ریاست کی معاشی ترقی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے سلسلہ میں دونوں نے تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔تلنگانہ کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رگھورام راجن نے کئی تجاویز پیش کیں۔

اس ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا، وزیر آئی ٹی سریدھربابو،چیف سکریٹری شانتی کماری، اسپیشل فائنانس سکریٹری رام کرشن راؤ اور وزیراعلی کے پرنسپال سکریٹری شیشادری بھی موجود تھے۔