حیدرآباد

میٹروریل سسٹم میں فنی خرابی‘ اسٹیشنوں پر مسافرین کاہجوم

حیدرآبادمیٹروسسٹم میں آج دوپہر مبینہ فنی خرابیوں کی وجہ سے تقریباً نصف گھنٹہ تک سینکڑوں مسافرین پھنس گئے۔اس فنی خرابی کی وجہ سے ریڈلائن پرمیٹرو ٹرینوں کی آمد و رفت کے دوراینہ میں خلل پڑاجس کے سبب میٹرواسٹیشن مسافرین سے بھرگئے۔

حیدرآباد: حیدرآبادمیٹروسسٹم میں آج دوپہر مبینہ فنی خرابیوں کی وجہ سے تقریباً نصف گھنٹہ تک سینکڑوں مسافرین پھنس گئے۔اس فنی خرابی کی وجہ سے ریڈلائن پرمیٹرو ٹرینوں کی آمد و رفت کے دوراینہ میں خلل پڑاجس کے سبب میٹرواسٹیشن مسافرین سے بھرگئے۔

نظام میں فنی خرابی کاعلم 12بجے دن ہوا جس کے باعث ریڈلائن پر ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر متوقع تاخیرہوئی۔تقریباً 30 منٹ تک مسافرین بے بس دیکھے گئے۔

حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈکی جانب سے مسئلہ کی یکسوئی میں بھی تاخیر ہوئی۔ ٹرینوں کی تاخیر سے میٹرواسٹیشنوں میں مسافرین کاہجوم دیکھاگیا جووقت پر اپنی منزل مقصودپہونچنے کے منتظر تھی۔

بالخصوص امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن پر افراتفری کی صورتحال دیکھی گئی۔ پلاٹ فارمس پرہجوم مشتعل ہوگیا۔ آخر کارمیٹرو ریل لمیٹیڈ کی ٹیم نے نصف گھنٹہ کی جدوجہد کے بعدفنی خرابی کودورکردیا۔