قومی

راہول اور تیجسوی نے موٹر سیکل چلائی (ویڈیو)

کانگریس قائد راہول گاندھی اور آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے اتوار کے دن بہار کے ضلع پورنیہ کے ارڑیہ کی سڑکوں پر موٹر سیکل چلائی۔

پورنیہ(بہار) (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی اور آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے اتوار کے دن بہار کے ضلع پورنیہ کے ارڑیہ کی سڑکوں پر موٹر سیکل چلائی۔

وہ 1300 کلو میٹر طویل ووٹر ادھیکار یاترا کے تحت یہاں پہنچے تھے۔ یہ یاترا 17 اگست کو سہسرام سے شروع ہوئی تھی اور یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک ریالی کی شکل میں اختتام کو پہنچے گی۔

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو ارڑیہ میں موٹر سیکل چلاتے دیکھے گئے۔ دونوں قائدین کو دیکھنے سڑکوں پر ہجوم جمع تھا۔

https://x.com/Rajsthanikaka/status/1959469058212122965