حیدرآباد

حیدرآباد میں کئی مقامات پر آئی ٹی تلاشیاں

۔آئی ٹی کے عہدیداروں نے اوریجیتا پراجکٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹرس سرینواس ریڈی اور ویراپرکاش کے مکانات اور دفاتر کی بھی تلاشی لی۔

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے کئی مقامات پر ایک ساتھ تلاشی لیتے ہوئے رئیل اسٹیٹ تاجرین اور فائنانسرس کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی کے عہدیداروں کی تقریبا 35ٹیموں نے یہ تلاشی لی۔

ان ٹیموں نے شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں آدتیہ کنسٹرکشن پہنچ کر تلاشی لی۔ان ٹیموں نے بلڈر مادھوریڈی کے مکان کے ساتھ ساتھ ان کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی بھی تلاشی لی

۔آئی ٹی کے عہدیداروں نے اوریجیتا پراجکٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹرس سرینواس ریڈی اور ویراپرکاش کے مکانات اور دفاتر کی بھی تلاشی لی۔

لودھااپارٹمنٹس جوبلی ہلز، گچی باولی، کونڈاپور اور پنجہ گٹہ میں بھی تلاشی لی گئی۔