شمال مشرق

راہول گاندھی کا تشدد سے متاثرہ منی پور دورہ، ریلیف کیمپس میں متاثرین سے ملاقات

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے پیر کے دن منی پور کے اضلاع جیری بام اور چوڑا چند پور کے ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والوں سے بات چیت کی۔

امپھال: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے پیر کے دن منی پور کے اضلاع جیری بام اور چوڑا چند پور کے ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والوں سے بات چیت کی۔ شمال مشرقی ریاست میں نسلی تشدد کے نتیجہ میں بے گھر ہونے والے لوگ ان کیمپس میں رہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

گزشتہ برس مئی میں پھوٹ پڑے تشدد میں 200 سے زائد جانیں گئی تھیں۔ راہول گاندھی منی پور کی دونوں نشستیں کانگریس جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ شمال مشرقی ریاست کے دورہ پر ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی پارٹی کے ریاستی قائدین موجود تھے۔

کانگریس نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ راہول گاندھی کا یہ مابعد تشدد منی پور کا تیسرا دورہ ہے۔ سابق صدر کانگریس پہلے جیری بام سکنڈری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ گئے۔

انہوں نے ان سے پوچھا کہ انہیں کیا چاہئے۔ ایک لڑکی نے راہول گاندھی سے کہاکہ نہ تو وزیراعظم اور نہ تو چیف منسٹر ان سے ملنے آئے۔ اس نے راہول گاندھی سے کہاکہ وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔ جیری بام میں راہول گاندھی کو نمستے کرنے ہزاروں لوگ آئے۔

ان میں کئی لوگ راہول گاندھی سے بات چیت کے دوران رو رہے تھے۔ جیری بام سے راہول گاندھی براہ سلچر(آسام) امپھال پہنچے اور وہاں سے وہ ذریعہ سڑک چوڑا چندپور کے ریلیف کیمپ گئے۔

انہوں نے وہاں رہنے والوں سے بات چیت کی۔آئی اے این ایس کے بموجب انڈی جینس ٹرائبل لیڈرس فورم (آئی ٹی ایل ایف) نے جو منی پور میں قبائیلیوں کی نمائند ہ تنظیم ہے۔

راہول گاندھی سے گذارش کی کہ وہ فوری نسلی دشمنیوں کا سیاسی حل نکالیں۔ فورم کے وفد نے قائد اپوزیشن لوک سبھا سے ملاقات کی اور انہیں پیش یادداشت میں مطالبہ کیا کہ فوری سیاسی حل نکالا جائے تاکہ منی پور میں تشدد اور ظلم و زیادتی کا سلسلہ ختم ہوجائے۔

a3w
a3w