دہلی

راہول گاندھی ’دل سے‘ غیر ملکی، گری راج سنگھ کا طنز (ویڈیو)

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتوار کے دن قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کو 8ستمبر سے ان کے دورۂ امریکہ کے لئے نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ کانگریس قائد ’دل سے‘ غیرملکی ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتوار کے دن قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کو 8ستمبر سے ان کے دورۂ امریکہ کے لئے نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ کانگریس قائد ’دل سے‘ غیرملکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی

یہی وجہ ہے کہ وہ بیرونی دوروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ بہار کے بیگوسرائے میں میڈیا سے بات چیت میں گری راج سنگھ نے ریمارک کیا کہ راہول گاندھی فارینر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بیرونی دورے پسند کرتے ہیں۔

وہ ہندوستان میں رہنا نہیں چاہتے۔ وہ ملک میں ہنگامہ برپا کرنے کے بعد بیرونی دورہ پر چلے جاتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں قائد اپوزیشن بننے کے بعد راہول گاندھی کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ وہ 8ستمبر کو ڈلاس، ٹیکساس اور 9اور 10ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے۔

انڈین اوورسیز کانگریس (آئی او سی) کے سربراہ سام پٹروڈا نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن، ٹکنوکریٹس، بزنس لیڈر، طلبہ، میڈیا اور سیاسی قائدین تک کانگریس رکن پارلیمنٹ کا خیرمقدم کرنے اور ان سے بات چیت کے لئے بے قرار ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راہول گاندھی، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو ان کی گھرانہ شاہی سیاست کے لئے نشانہئ تنقید بنایا۔

a3w
a3w