ایشیاءسوشیل میڈیا

پیدل حج: شہاب چوٹور آخر کار پاکستان پہنچ گئے

شہاب چتور نے کہاکہ میں نے اپنا سفر 2 جون کو شروع کیا تھا اور 2 فروری تک میں صرف ایک پیپر کا انتظار کررہا تھا اور اب مجھے وہ پیپر مل گیا ہے۔ میں اب پاکستان کی سرزمین سے اپنا سفر دوبارہ شروع کروں گا۔

حیدرآباد: کیرالا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شہاب چوٹور جو 8640 کیلومیٹر کا سفر طئے کرکے حج 2023 ادا کرنے کیلئے ہندوستان سے پیدل سفر کا آغاز کرچکے ہیں۔ وہ آج پیر 6 فروری کو لاہور پاکستان پہنچ گئے ۔

متعلقہ خبریں
عمران ملک پر بیان بازی، عرفان پٹھان کا پاکستانی بولر کو منہ توڑجواب
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

اس سے قبل اتوار کو شہاب چوٹور نےاپنے یوٹیوب چینل پر یہ اعلان کیا تھاکہ آخر کار اُنہیں حکومت پاکستان  سے سرکاری کاغذات موصول ہوگئے ہیں جس سے انہیں پاکستان میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

شہاب چوٹور نے کہاکہ میں نے اپنا سفر 2 جون کو شروع کیا تھا اور 2 فروری تک میں صرف ایک پیپر کا انتظار کررہا تھا اور اب مجھے وہ پیپر مل گیا ہے۔  مجھے پاکستانی سرزمین میں قدم رکھنے کیلئے اب صرف کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ میں اپنا سفر دوبارہ شروع کروں گا۔

شہاب چوٹور گزشتہ 4 ماہ اور 9 دن سے عافیہ کڈز اسکول خاصہ امرتسر پنجاب میں ٹرانزٹ ویزے کے انتظار میں مقیم تھے۔ شہاب پہلے ہی 3300 کیلو میٹر کافاصلہ طئے کرچکے ہیں۔

شہاب کا کیرالا سے پنجاب تک کا تقریباً 40 فیصد سفر پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ پاکستان سے گزرنے کے بعد وہ ایران، عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پہنچیں گے جہاں وہ فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

شہاب چوٹور جو کیرالا میں ایک سپر مارکٹ چلاتے ہیں 2 جون کو کیرالا کے ملاپورم ضلع میں کوٹاکل کے قریب آدھواناڈ سے اپنے ناقابل یقین سفرپر نکلیں ہیں۔ شہاب اس وقت کیرالا سے مکہ مکرمہ کے سفر کیلئے اپنے تین دوستوں کے ساتھ ہے۔ شہاب کے ساتھ کرناٹک سے ایک 6 رکنی ٹیم ان کے ساتھ ہے تاکہ اُن کے سفر کو آسان بنایاجاسکے۔

شہاب چوٹور کیرالا سے مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین تک پیدل سفر کرنے والے افراد کی کہانیاں سن کر بڑے ہوئے جس سے مکہ تک تمام راستے پیدل چلنا ان کی زندگی کا خواب بن گیا۔

شہاب چوٹور کا جگہ جگہ پرجوش استقبال کیاجارہا تھا، جب بھی وہ ہندوستان کی ریاستوں سے گزررہے تھے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پر جمع ہورہی تھی۔

بعض حلقوں کی جانب سے اُن کیخلاف کی جانے والی تنقیدوں کے حوالے سے شہاب نے کہاکہ کسی کو بھی ان کے سفر کو ایسے تصور کے طورپر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے جسے نقل کیاجائے۔ میرا یہ ایک خواب ہے جس کی طرف میں چل رہا ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ وہ کسی کے خلاف نفرت نہیں رکھتے۔

a3w
a3w