حیدرآبادسوشیل میڈیا

نواب رونق یارخان کی نویں نظام کے طورپرتخت نشینی

تاج پوشی تقریب کا روایات آصف جاہی کے مطابق آغاز ہوا۔ خواجہ کے چھلہ مغل پورہ پرحاضری وچادرگل پیش کرنے کے بعد رونق یارخان کے بازو پر شاہی امام ضامن باندھا گیا۔ انہیں پرچم آصف جاہی پیش کیاگیا۔

حیدرآباد: نواب رونق یارخان کو آج نظام نہم کے عہدہ پر فائز کیاگیا اس سلسلہ میں آج اعظم فنکشن ہال مغل پورہ میں تقریب گدی نشینی منعقد کی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ نواب میربرکت علی خان مکرم جاہ بہادر کے انتقال کے بعد نواب عظمت جاہ بہادر کو نظام نہم مقررکیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

 تاہم ان کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد مجلس صاحبزادگان سوسائٹی رجسٹر1089/2020 کی جانب سے نواب رونق یارخان کو ٹائٹلرنظام نہم بنانے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔ مجلس صاحب زدگان سوسائٹی میں خاندان آصف جاہی (آصف اول تا نہم) کے افراد خاندان کی تعداد تقریباً4500 افراد پر مشتمل ہے۔

 تاج پوشی تقریب کا روایات آصف جاہی کے مطابق آغاز ہوا۔ خواجہ کے چھلہ مغل پورہ پرحاضری وچادرگل پیش کرنے کے بعد رونق یارخان کے بازو پر شاہی امام ضامن باندھا گیا۔ انہیں پرچم آصف جاہی پیش کیاگیا۔

بعدازاں رونق یار خان نے خانوادہ آصف جاہی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں ہیں اور تمام خانوادے آصف جاہی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔ اس موقع پر سید مجبتی علی خان‘ میرنظام الدین علی خان‘محمد معز الدین خان صاحب زادی برکت النساء بیگم‘ سید مبارک اللہ برکت ودیگر موجود تھے۔