راہول گاندھی اچانک دہلی روانہ، سونیاگاندھی کی صحت اچانک ابتر ہوجانے کی افواہیں
کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے آج صبح پڑوسی ریاست آسام سے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد پارٹی قائد راہول گاندھی نے دوپہر میں دہلی واپس لوٹ جانے کا فیصلہ کیا۔
کولکتہ: کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے آج صبح پڑوسی ریاست آسام سے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد پارٹی قائد راہول گاندھی نے دوپہر میں دہلی واپس لوٹ جانے کا فیصلہ کیا۔
وہ ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ قومی دارالحکومت کے لئے روانہ ہوگئے۔ کانگریس قائد کے واپس لوٹ جانے کی حقیقی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے تاہم پارٹی کے ریاستی یونٹ میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کی ہنگامی فون کال کے بعد وہ واپس لوٹ گئے۔
سونیاگاندھی کی صحت اچانک ابتر ہوجانے کے بارے میں بھی افواہیں پھیل گئی تھیں جس کے نتیجہ میں راہول نے فوری دہلی لوٹ جانے کا فیصلہ کیا۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ایک ترجمان نے اس بات کی توثیق کی کہ راہول اتوار کی صبح ریاست واپس لوٹ آئیں گے اور ضلع علی پور دوار کے فلاکٹہ میں یاترا کی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔