دیگر ممالک

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر مسریادی اے نے یہ اطلاع دی۔ افسرنے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 3.52 بجے آیا اور اس کا مرکز میلابوہ شہر سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے حوالے سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر مسریادی اے نے یہ اطلاع دی۔ افسرنے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 3.52 بجے آیا اور اس کا مرکز میلابوہ شہر سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ صوبے کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔