دہلی

ایرٹیل نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے خصوصی پلان کا اعلان کیا

ایرٹیل نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے پری پیڈ صارفین کے لیے ایک خصوصی ڈیٹا پیک شروع کیا ہے، تاکہ گاہک میچوں کو اسٹریم کرتے وقت جڑے رہیں اور ان کا ڈیٹا ختم نہ ہو۔

نئی دہلی: ملک کی دوسری سب سے بڑی نجی ٹیلی کام کمپنی ایرٹیل نے جمعرات سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پیش نظر خصوصی کرکٹ پلان کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ایرٹیل نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے پری پیڈ صارفین کے لیے ایک خصوصی ڈیٹا پیک شروع کیا ہے، تاکہ گاہک میچوں کو اسٹریم کرتے وقت جڑے رہیں اور ان کا ڈیٹا ختم نہ ہو۔

اس کے تحت اب آپ کو 99 روپے میں دو دن کے لیے لامحدود ڈیٹا اور 49 روپے میں ایک دن کے لیے 6 جی بی ڈیٹا ملے گا۔