Rahul Gandhi Ranthambore visit: راہول گاندھی کا دورہ رنتھمبور۔ مشہور شیرنی اور بچوں کا نظارہ
سینئر کانگریس قائد اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے اپنے دورہ راجستھان کے ایک حصہ کے طور پر جمعرات کی صبح رنتھمبور نیشنل پارک کا دورہ کیا۔

جئے پور (آئی اے این ایس) سینئر کانگریس قائد اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے اپنے دورہ راجستھان کے ایک حصہ کے طور پر جمعرات کی صبح رنتھمبور نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ (Rahul Gandhi Ranthambore visit)
پارک کے زون II‘ میں سفاری کے دوران انہیں مشہور شیرنی ایروہیڈ اور اس کے بچوں کو دیکھنے کا نایاب موقع ملا اور وہ جنگلاتی علاقہ میں ان کے کھیل کود کو دیکھ کر واضح طور پر محظوظ ہوئے۔ ایروہیڈ جسے سرکاری طور پر ٹی84کا نام دیاگیا ہے‘ رنتھمبور کی ایک انتہائی مثالی شیرنی ہے۔ (Rahul Gandhi Ranthambore visit)
یہ بھی پڑھیں: کویت میں اے پی کی خاتون پر ایسڈ حملہ۔ زخمی،ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل
اس کے سرپر تیر کی شکل کا منفردنشان پایاجاتا ہے اور وہ افسانوی شیرنی ”مچھلی“ کی نواسی ہے۔ اس شیرنی کو اکثر ”رنتھمبورکی رانی“ کہاجاتا رہا ہے۔ اس کی نسل اور اکثروبیشتراس کے نظرآنے نے اسے جنگلاتی زندگی سے دلچسپی رکھنے والوں اور فوٹوگرافرس نے مقبولیت بخشی ہے۔ (Rahul Gandhi Ranthambore visit)
راہول گاندھی چہارشنبہ کی شام احمدآباد سے جئے پور پہنچے۔ جئے پورانٹرنیشنل ایرپورٹ پر راجستھان اسمبلی میں قائد اپوزیشن ٹیکارام جولی اور راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوتاسرا نے ان کا استقبال کیا۔ وہاں سے وہ بذریعہ سڑک سوائے مادھوپور پہنچے اور رات تقریباً10بجے رنتھمبورسرکل کے قریب ہوٹل شیرباغ میں ان کی آمد ہوئی۔
جمعرات کی علی الصبح راہول گاندھی صبح کی سفاری کیلئے نیشنل پارک میں داخل ہوئے۔ انہوں نے ایروہیڈ اور اس کے بچوں کو قدرتی آماجگاہ میں دیکھا۔
زون IIIکے گولر علاقہ میں انہیں ایک اور شیرنی ردھی بھی اپنے بچوں کے ساتھ نظرآئی۔ رنتھمبور کئی برسوں سے گاندھی خاندان کی پسندیدہ تفریح گاہ رہی ہے۔ ان کی بہن پرینکاگاندھی وڈرا نے جنگلاتی سفاری کیلئے کئی مرتبہ نیشنل پارک کا دورہ کیا ہے۔