دہلی

راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے

محکموں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹیاں برائے سال 2024-25 تشکیل دی گئیں۔ کانگریس ارکان کو 4 کمیٹیوں بشمول امور ِ خارنہ کی صدارت ملی۔

نئی دہلی: محکموں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹیاں برائے سال 2024-25 تشکیل دی گئیں۔ کانگریس ارکان کو 4 کمیٹیوں بشمول امور ِ خارنہ کی صدارت ملی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ
وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا جمعرات کو پہلا اجلاس
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی‘ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنے ہیں۔ ہر کمیٹی راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔

کانگریس کو 4 اہم کمیٹیوں کی صدارت ملی ہے۔ کمیٹی برائے تعلیم‘ خواتین‘ بچے‘ نوجوانان اور اسپورٹس کے سربراہ ڈگ وجئے سنگھ ہوں گے۔

کمیٹی برائے زراعت‘ انیمل ہسبنڈری اور فوڈ پراسیسنگ کی صدارت سابق چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کریں گے۔

پنچایتی راج کمیٹی کی صدارت سپتاگری شنکر الکا کے پاس ہوگی اور ششی تھرور‘ امور ِ خارجہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ بی جے پی کے رادھا موہن سنگھ کمیٹی برائے دفاع کے صدر بنائے گئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کی جیہ بچن کمیٹی برائے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹکنالوجی کی رکن بنی ہیں۔

a3w
a3w