شمالی بھارت

راہول گاندھی‘ امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے:اجئے رائے

2004 سے حلقہ لوک سبھا امیٹھی کی نمائندگی کرنے والے راہول گاندھی نے 2019 میں گاندھی خاندان کا گڑھ امیٹھی گنوادیا تھا۔ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں انہیں شکست ہوئی تھی۔

لکھنو: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی 2024 کا لوک سبھا الیکشن امیٹھی سے لڑیں گے۔ اترپردیش کانگریس کے نئے صدر اجئے رائے نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

 2004 سے حلقہ لوک سبھا امیٹھی کی نمائندگی کرنے والے راہول گاندھی نے 2019 میں گاندھی خاندان کا گڑھ امیٹھی گنوادیا تھا۔ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں انہیں شکست ہوئی تھی۔

راہول گاندھی کو 4 لاکھ 12ہزار 867 ووٹ ملے تھے جبکہ اسمرتی ایرانی نے 4 لاکھ 67ہزار 598 ووٹ حاصل کئے تھے۔ اجئے رائے نے یہ بھی کہا کہ پرینکا گاندھی اگر وارانسی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں تو ہر کانگریسی ورکر ان کا ساتھ دے گا۔

 اجئے رائے 2014  اور 2019 کے الیکشن میں وارانسی سے کانگریس امیدوار تھے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔