راجستھان میں راہول گاندھی کی پریس کانفرنس ملتوی
گاندھی کی یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سہ پہر 3.30 بجے ہونے والی پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گاندھی اب جمعہ کو پریس کانفرنس کریں گے۔
نئی دہلی: کانگریس ہائی کمان نے راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات اور چیف منسٹر اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے درمیان جاری سیاسی کشمکش کے پیش نظر یہاں ہونے والی پارٹی لیڈر راہول گاندھی کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ گاندھی کی یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سہ پہر 3.30 بجے ہونے والی پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گاندھی اب جمعہ کو پریس کانفرنس کریں گے۔
پارٹی کی راجستھان یونٹ میں جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے یہاں ہائی کمان کی میٹنگ ہوئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال، راجستھان کے جنرل سکریٹری انچارج سکھوندر سنگھ رندھاوا، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوٹاسارا، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی اور سچن پائلٹ سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ مسٹر گہلوت نے جے پور سے ورچول میٹنگ میں حصہ لیا۔