حیدرآباد

اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر

بی آر ایس کے ایم ایل ایز نے اسمبلی میں مجھے اکسایا تھا جس کے سبب میں نے صبر کا دامن چھوڑ دیا اور میں نے ان ایم ایل ایز کو سخت سست کہا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے ایم ایل ایز نے اسمبلی میں مجھے اکسایا تھا جس کے سبب میں نے صبر کا دامن چھوڑ دیا اور میں نے ان ایم ایل ایز کو سخت سست کہا۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
بی آر ایس ایل پی کا کانگریس میں انضمام یقینی: ناگیندر
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح

خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے ایک دن قبل اسمبلی میں حیدرآباد کی ترقی پر مباحث کے دوران بی آر ایس ایم ایل ایز کے خلاف نازیبا جملے کہنے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایوان میں اظہار خیال کرنے کا موقع دیا گیا تھا میں اپنی بات كر رہا تھا کہ بی آر ایس کے ایم ایل ایز نے مسلسل، میری تقریر میں مداخلت کرنے لگے جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے ان ارکان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ایم ایل اے ڈی ناگیندر نے بی آر ایس ایم ایل ایز کو ایوان کے باہر ملنے کی دھمکی دی اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ، ان کی (بی آر ایس ایم ایل ایز) کی کھال ادھیڑ دیں گے۔ ایم ایل اے نے مبینہ طور پر اپوزیشن ارکان کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کا سڑکوں پر چلنا محال کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری تقریر کے دوران بی آر ایس کے ایم ایل ایز بار بار مداخلت کررہے تھے اور وہ میرے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہے تھے ان کے یہ الفاظ سنائی نہیں دئیے۔ اس دوران وہ، صبر کھو بیٹھے اور اپوزیشن ارکان پر پھٹکار لگائی۔ تقریر کے دوران بار بار مداخلت کرنا چیف منسٹر ریونت ریڈی اور میری توہین کے مماثل تھی۔

چیف منسٹر ریلیف فنڈس کے چیکس کی تقسیم کے ایک پروگرام سے جو ہفتہ کے روز ایم ایل اے کوارٹرس آدرش نگر میں منعقد ہوا، خطاب کرتے ہوئے دانم ناگیندر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میرے تبصروں سے تکلیف پہونچی ہے تو وہ اس کیلئے معذرت خواہی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی سیشن کے آغاز سے ہی بی آر ایس ارکان، ایوان کی کارروائی کو چلانے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے تھے۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران مجھ جیسے ارکان کو اسمبلی میں اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں ملا۔ ناگیندر نے کہا کہ بی آر ایس کے ایم ایل ایز کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور انہیں تلنگانہ کی ترقی میں تعاون کرناچاہئے۔

a3w
a3w