قومی

راہل-پرینکا نے یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ملک کے لوگوں کو دیے گئے آئینی حقوق کی حفاظت کرے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ملک کے لوگوں کو دیے گئے آئینی حقوق کی حفاظت کرے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
یوم جمہوریہ اور دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سخت سیکوریٹی
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی

مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہمارا آئین، جو ہمارے عظیم مجاہدین آزادی کی بدولت انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی اقدار پر مبنی ہے، ہندوستانی جمہوریہ کا فخر ہے۔ یہ مذہب، ذات، علاقہ، زبان سے قطع نظر ہر ہندوستانی کی حفاظتی ڈھال ہے۔ اس کا احترام اور تحفظ ہم سب کا فرض ہے۔ جے ہند، جے بھارت، جے آئین۔”

محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا، "تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔ اس دن ہمارا آئین نافذ ہوا جس نے ہر شہری کو انصاف، آزادی، مساوات اور انسانی وقار کی ضمانت دی۔ ہمارا آئین ہر ہندوستانی باشندے کے حقوق کی حفاظتی ڈھال ہے۔ ہمارے آئین کے تحفظ کا ہمارا عزم چٹان کی مانند مضبوط ہے۔ جے آئین۔ جے ہند۔”