تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:کانگریس امیدوار وویک وینکٹ سوامی کے مکانات پر آئی ٹی کے چھاپے

تلنگانہ کانگریس کے چینور سے امیدوار وویک وینکٹ سوامی کے مکانات پر آج آئی ٹی کی ٹیموں نے چھاپے مارے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے چینور سے امیدوار وویک وینکٹ سوامی کے مکانات پر آج آئی ٹی کی ٹیموں نے چھاپے مارے۔

متعلقہ خبریں
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
42کروڑ روپئے ضبط۔ رقم،کارٹن میں بھر کر رکھی گئی تھی
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

یہ چھاپے ایک ایسے وقت کئے گئے جب انہوں نے بی جے پی سے استعفی دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور کانگریس نے ان کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا۔

مرکزی ایجنسی کی ٹیموں نے منچریال میں ان کے مکان اور دیگر دفاترپر چھاپے مارے۔

ان چھاپوں کے خلاف کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے مکان کے سامنے جمع ہوگئی جنہوں نے ان چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کو روکنے کامطالبہ کیااورنعرے بازی کی۔

انہوں نے اسے سازش قراردیا اور کہا کہ شکست کے خوف سے آئی ٹی اور پولیس کے ذریعہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مار کارروائی کی جارہی ہے۔

آئی ٹی حکام صبح ساڑھے پانچ بجے سے تلاشی میں مصروف ہیں۔اس کارروائی کے دوران منچریال میں ان کے مکان کے سامنے پولیس کی بڑی تعداد تعینات تھی۔

پولیس نے اہم کانگریس لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ کل شام چینورمیں کانگریس لیڈروں اور وویک کے حامیوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔