مہاراشٹرا

جئے پور ۔ ممبئی ٹرین فائرنگ کے ملزم چیتن سنگھ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا

تینوں مسافرین عبدالقادر محمد حسین بھانپور والا، سید سیف الدین اور اصغر عباس شیخ ٹرین کے مختلف ڈبوں میں سفر کررہے تھے۔ چودھری کو بعد ازاں گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) نے گرفتار کرلیا

ممبئی: گزشتہ ماہ چلتی ٹرین میں تین مسافرین اور اپنے سینئر کو گولی مارکر ہلاک کرنے والے آر پی ایف کانسٹبل چیتن سنگھ چودھری کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ چودھری کو برطرف کرنے کے احکام پیر کو ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے سینئر ڈیویژنل سیکورٹی کمشنر نے جاری کیے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

عہدیدار کے مطابق چودھری ماضی میں بھی کم از کم تین ڈسپلن شکنی کے معاملات میں ملوث رہ چکا ہے۔ واضح رہے کہ چودھری (34) پر31/ جولائی کی ابتدائی ساعتوں میں ممبئی کے مضافات میں پال گھر اسٹیشن کے قریب جئے پور۔ممبئی سنٹرل سوپر فاسٹ ایکسپریس میں اپنے سینئر عہدیدار ٹیکارام مینا اور دیگر تین مسافرین کو گولی مارکر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

 تینوں مسافرین عبدالقادر محمد حسین بھانپور والا، سید سیف الدین اور اصغر عباس شیخ ٹرین کے مختلف ڈبوں میں سفر کررہے تھے۔ چودھری کو بعد ازاں گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) نے گرفتار کرلیا۔اس خوفناک جرم کے پس پردہ وجہ اب بھی واضح نہیں ہے۔ فی الحال چودھری عدالتی تحویل میں ہے۔

a3w
a3w