سوشیل میڈیاقومی

ہوم ورک نہ کرنے پر چوتھی جماعت کے طالب علم پر استاد کا تشدد، ایف آئی آر درج

کرناٹک کے ضلع رائچور کے کَوِتھال میں واقع ایک مدرسہ رہائشی اسکول میں مبینہ طور پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر استاد نے چوتھی جماعت کے طالب علم کی پٹائی کردی۔ واقعہ میں طالب علم کی پیٹھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں

رائچور: کرناٹک کے ضلع رائچور کے سِرواڑ تعلقہ کے کَوِتھال میں ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ایک استاد کی جانب سے چوتھی جماعت کے طالب علم پر مبینہ طور پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں طالب علم کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کَوِتھال کے ایک مدرسہ رہائشی اسکول میں پیش آیا، جہاں استاد نے ہوم ورک نہ کرنے پر طالب علم کو مبینہ طور پر بے رحمی سے پیٹا۔

بتایا گیا ہے کہ تشدد کے دوران طالب علم کی پیٹھ اور چہرے پر مکے مارے گئے، جس کے نتیجے میں اس کی آنکھ کے قریب شدید چوٹ آئی۔

واقعہ کے بعد طالب علم کے والدین نے استاد کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے ملزم استاد عباس کے خلاف کَوِتھال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔